Home / اہم خبریں / ایران سے سکھر قرنطینہ سینٹر میں پہچنے والے 750 زائرین میں بڑی تعداد میرپورخاص کے لوگوں کی شامل، ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کراچی سے سکھر روانہ

ایران سے سکھر قرنطینہ سینٹر میں پہچنے والے 750 زائرین میں بڑی تعداد میرپورخاص کے لوگوں کی شامل، ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کراچی سے سکھر روانہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایران سے سکھر قرنطینہ سینٹر میں پہچنے والے 750 زائرین میں بڑی تعداد میرپورخاص کے لوگوں کی شامل، میرپورخاص میرواہ گورچانی، ڈگری، جھڈو اور کوٹ غلام محمد کے لوگ قرنطینہ سکھر میں بے یارو مددگار رہنے کی اطلاع پر ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، سید شہنشاہ نقوی، شبر زیدی اور دیگر کراچی سے سکھر کے لیے روانہ ہوگئے۔ ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اپنی عوام کو کرونا سے بچاؤ کے لیئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کرونا کے خلاف جنگ کرنے والے ہمارے قومی ہیرو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر سکھر جارہے ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں ہم اپنے لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے