Home / اہم خبریں / کراچی میں اسٹریٹ کرائم ایک ناسور بن چکا ہے جس کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا، سہراب گوٹھ کی پولیس نے اچھی کارکردگی کی ہے۔ حلیم عادل شیخ

کراچی میں اسٹریٹ کرائم ایک ناسور بن چکا ہے جس کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا، سہراب گوٹھ کی پولیس نے اچھی کارکردگی کی ہے۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پی ایس 99 کے علاقہ لاسی گوٹھ میں گزشتہ شب گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق محمد فرید ولد محمد حضرت جانبحق ہوگیا جبکہ ایک شخص حبیب اللہ ولد محمد حضرت زخمی ہوگئے جن کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، پی ایس سہراب گوٹھ کی پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر مقابلہ کر کے دو ڈاکوؤں کو موقعہ واردات پر گرفتار کر لیا۔ پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پالیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پی ایس سہراب گوٹھ پہنچے ڈی ایس پی چودھری سہیل کی موجودگی میں ایس ایچ او پی ایس سھراب گوٹھ رسول بخش سمیت مقابلے میں حصہ لینے پولیس افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں پورے کراچی سمیت ہمارے علاقے میں ایک ناسور بن چکے ہیں، جنکا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا پی ایس 99 کے علاقہ میں پولیس مقابلہ گرفتار ڈاکوں کی علاقہ مکینوں نے دیگر وارداتوں میں بھی شناخت کی ہے۔ پولیس پوری گینگ کا نچلی سطح تک خاتمہ کرے۔ جہاں پولیس اچھی کارکردگی کرے گی ان کی تعریف کی جائے گی۔ ہماری تنقید برائے اصلاح ہوتی ہے۔ پی ایس سہراب گوٹھ کی پولیس پارٹی نے اچھا کام کیا ہے انعام کے حقدار ہیں۔ کراچی سے جرائم کے خاتمےکے لئے پولیس کو اپنا بہتر کردار ادا کرنا چاہیے کراچی میں اسٹریکٹ کرائم سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کا کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پولیس مزید موثر کارروائیاں کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے