کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے سندھ حکومت کے ترجمان بریسٹر مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا کہ سندھ حکومت کے ترجمان کورونا پر اپنی سیاست کرنے سے باز رہے وزیراعظم کی کاوشوں کو غیر سنجیدہ کہنا بھی سندھ حکومت کی شرانگیزی ہے وفاق کورونا سے بچاؤ کے لیے سنجیدگی سے کوششیں کررہا ہے سندھ حکومت میڈیا پبلیسٹی کے بجائے عملی کام کرے۔ میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سکھر قرنطینہ کورونا وائرس پھیلانے کا مرکز ہے وزیراعلیٰ نوٹس لیں اتحاد کی تلقین کرنے والے تنقید کے بجائے خود بھی عمل کریں سندھ حکومت کے ترجمان بچکانہ سیاست کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ صوبے کی ضروریات کے لیے ضد بحث کے بجائے وفاق سے رابطہ کریں، تمام حکومتیں ملکر عوام کواس وباء سے بچانے پر دھیان دے رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس بہت تیزی سے دنیا بھر میں پھیلا ہے، وفاقی حکومت ہر طریقے سے وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کررہی ہے کورونا وائرس سے متعلق خوف و ہراس پھلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کی جائے، عوام صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے عوام بخوبی واقف ہیں۔
![]()