خانیوال (رپورٹ: شاہد عباس سیال) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کی زیرصدارت سرکل میاں چنوں کے پولیس افسران کیساتھ میٹنگ۔ میٹنگ میں ایس ڈی پی او شبیر احمد وڑائچ، ایس ایچ اوز تلمبہ، سٹی اور صدر سمیت تفتیشی افسران کی شرکت۔ دوران میٹنگ سرکل میاں چنوں کے تھانہ جات کے کرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او کی ایس ایچ اوز اور تفتشی افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات۔ اس موقع پر ڈی پی او خانیوال علی وسیم نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ منشیات فرشوں، ناجائزاسلحہ مافیا، قتل، اقدام قتل، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کریں۔ ڈی پی او خانیوال کا مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکل اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصرکو پابند سلاسل بنایا جائےگا۔ محکمہ پولیس میں کام چور، کرپٹ، بد دیانت اور ناانصافی کرنیوالے پولیس افسران کی کوئی جگہ نہیں۔ ڈی پی او نے حوالات، بیرکس ملازمین، کچن، محرر آفس اور فرنٹ ڈیسک کا تفصیلی معائنہ کیا اور ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ہدایات دیں اور تھانوں میں آنیوالے سائلین کےساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات دیں۔
![]()