Home / اہم خبریں / ضلع میرپورخاص کی بڑی موبائل مارکیٹ، کپڑا مارکیٹ سمیت دیگر بڑی مارکیٹیں 15 روز کیلئے بند رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

ضلع میرپورخاص کی بڑی موبائل مارکیٹ، کپڑا مارکیٹ سمیت دیگر بڑی مارکیٹیں 15 روز کیلئے بند رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت سندھ کے احکامات پر عمل درآمد کرانے کیلئے ضلع میرپورخاص کی بڑی موبائل مارکیٹ، کپڑا مارکیٹ سمیت دیگر بڑی مارکیٹیں 15 روز کیلئے بند رہیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت میمن اور دیگر متعلقہ افسران سے دربار ہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سبزی مارکیٹ، فروٹ مارکیٹ سمیت میڈیکل اسٹور، جنرل اسٹور، دودھ، فروٹ، سبزی بیکری اورکریانہ کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ کسی بھی فوڈ شاپ یا ہوٹل سے چائے اورکھانا خریدنے کی اجازت ہوگی وہاں بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے انہوں نے فوڈ شاپ اور ہوٹل مالکان کو ہدایت کی ہے کہ کھانا پکانے والے باورچی کو ہینڈ گلوز، کیپ اور ماسک پہننے کا پابند بنائیں، ڈپٹی کمشنر نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پھیلنے والی وباء کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ضلع انتظامیہ سے تعاون کریں حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جن لوگوں کو بازار سے ماسک نہیں مل رہے ہیں وہ صاف کپڑے کا استعمال کر سکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے