Home / اہم خبریں / آئسولیشن وارڈ میرپورخاص میں مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں انتظامیہ کی جانب سے صحت کی بہتری کے حوالے سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص

آئسولیشن وارڈ میرپورخاص میں مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں انتظامیہ کی جانب سے صحت کی بہتری کے حوالے سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ صحت اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہزار نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے ہمیں بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحت کے بہتر انتظامات کے حوالے سے  ڈی آئی جی پولیس ذوالفقار لاڑک، ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن، ایس ایس پی جاوید بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مشتاق شاہ اور دیگر متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا بعد ازاں کمشنر نے مذکورہ افسران کے ہمراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس (پی سی بی گراؤنڈ) میرپورخاص میں نئے قائم کردہ آئسولیشن وارڈ اور سول ہسپتال میرپورخاص میں آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئسولیشن وارڈ میں مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائے انتظامیہ کی جانب سے صحت کی بہتری کے حوالے سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو صحت کے بہتری کے حوالے سے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا چاہئے انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی کہ آئسولیشن وارڈ کیلئے فوکل پرسن مقررکیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے