Home / اہم خبریں / میرواہ گورچانی پولیس اسٹیشن کی حدود گاؤں کھنبڑی میں وڈیرے کی دہشت جدید اسلحہ سے فائرنگ خاتون سمیت دس افراد زخمی ہوگئے

میرواہ گورچانی پولیس اسٹیشن کی حدود گاؤں کھنبڑی میں وڈیرے کی دہشت جدید اسلحہ سے فائرنگ خاتون سمیت دس افراد زخمی ہوگئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرواہ گورچانی پولیس اسٹیشن کی حدود گاؤں کھنبڑی میں وڈیرے کی دہشت جدید اسلحہ سے فائرنگ خاتون سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔ یونین کونسل کھنبڑی کے سیاسی جماعت کے صدر محمد خان لغاری، دھنی بخش عرف بابر، نثار، سلطان، ذوالفقار اور دیگر نے کلاشنکوف رپیٹر اور کلہاڑیوں سے حملہ کیا سول ہسپتال میں آنے والے زخمیوں کا موقف۔ زخمیوں میں غلام حیدر، امتیاز، عدیل، راحیل، شہباز، فرحان علی، سکینہ زوجہ اکبر علی اور دیگر شامل ہیں۔ واقیعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی جاوید بلوچ، ڈی ایس پی شجاع آباد عتیق الرحمٰن، ایس ایچ او میرواہ گورچانی ریاض سومرو، ایس ایچ او کوٹ غلام محمد فرمان آگہیم اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جاۓ وقوعہ پر پہنچ گئے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیئے حملہ آوروں کو گرفتار کیا۔ حملہ آوروں نے موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہچایا اور شدید قسم کی فائرنگ کی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو سول ہسپتال میرواہ گورچانی اور رورل ہیلتھ سینٹر میرواہ گورچانی منتقل کیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے