Home / اہم خبریں / وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں اور کوششوں کی وجہ سے ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، مشکل فیصلے بھی عوام کی بہتری کے لئے کیے۔ کاشف نظامی

وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں اور کوششوں کی وجہ سے ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، مشکل فیصلے بھی عوام کی بہتری کے لئے کیے۔ کاشف نظامی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کراچی ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری کاشف نظامی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں اور کوششوں کی وجہ سے ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، مشکل فیصلے بھی عوام کی بہتری کے لئے کیے اور یہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آرہی ہے، حکومت کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کررہی ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے لیبر ونگ کراچی ریجن کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، کاشف نظامی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مزدور اور غریب لوگوں کو ہر حال میں ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے، تحریک انصاف کے مخالفین نے مصنوعی مہنگائی کر کے وفاقی حکومت کو بدنام کرنے کی سازشیں کیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کی جائے گی، مہنگائی ختم کرنا حکومت کا مشن ہے مشکل فیصلے مستقبل کی بہتری کے لیئے کیے، بہت جلد حکومتی محنت اور پالیسیوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے لیکن گزشتہ حکومتوں کی کرپشن اور چور بازاری کی وجہ سے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، تحریک انصاف کی حکومت ملک میں انصاف پر مبنی ریاست اور معاشرے کے قیام کے فلسفے پر عمل پیرا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستانی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس کی قیادت ایماندار ہے جو ملک اور قوم کی بہتری کے لیئے دن رات محنت کر رہی ہے، ملکی معاشی صورتحال میں بہتری اور مہنگائی میں کمی وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ماضی کی حکومتوں کی غفلت، نا اہلی اور کوتاہیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جس کے قائد اور تمام سینئر قیادت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے کوشش کر رہی ہے، وزیراعظم ملکی ترقی اور بہتری کے منصوبے کی خود مانیٹرنگ کرتے ہیں وہ دن دور نہیں جب پاکستان وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا اور ہر پاکستانی خوشحال ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے