تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کے علاقے مبارک ولیج کے ساحل سے کوئلہ بردار سمندری جہاز ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک بار پھر ساحل کے آلودہ ہونے کا خدشہ

کراچی کے علاقے مبارک ولیج کے ساحل سے کوئلہ بردار سمندری جہاز ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک بار پھر ساحل کے آلودہ ہونے کا خدشہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے علاقے مبارک ولیج کے ساحل سے کوئلہ بردار سمندری جہاز ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک بار پھر ساحل کے آلودہ ہونے کا خدشہ ہے۔
کوئلہ بردار جہاز کو آج صبح تیز لہروں نے مبارک ولیج کے ساحل کی جانب دھکیل دیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز مبارک ولیج کے ساحل کے چٹانی علاقوں میں پھنس گیا۔ مقامی ماہی گیروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفانی لہروں کی وجہ سے جہاز کا نکلنا ممکن نہیں، کوئلہ بردار جہاز کا تعلق بلوچستان میں قائم ایک چینی پاور کمپنی سے ہے۔ مبارک ولیج کے کونسلر سرفراز ہارون نے جہاز سے آلودگی پھیلنے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئلہ پھیلنے کی صورت میں مبارک ولیج کا ساحل ایک بار پھر آلودہ ہوجائے گا، اکتوبر 2018ء میں مبارک ولیج کے سمندر میں تیل بہنے کے باعث ساحل بری طرح آلودہ ہوگیا تھا۔ سرفراز ہارون کا کہنا ہے کہ مبارک ولیج کے ساحل پر تیل آنے کے ذمہ داروں کا تاحال پتا نہیں لگایا جا سکا۔ مقامی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ساحل پر تیل کے باعث شدید آلودگی سے مچھلیوں سمیت دیگر آبی حیات کو نقصان پہنچا تھا، تیل کی وجہ ماہی گیروں کا روزگار بھی متاثر ہوا تھا۔ ماہی گیروں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تیل سے ماہی گیروں کے نقصانات کا تاحال حکومتی اداروں کی جانب سے ازالہ نہیں کیا گیا ہے، اگر اس کوئلہ بردار جہاز کو نہیں نکالا گیا تو سمندری حیات کو ایک بار پھر نقصان ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے