Home / اہم خبریں / طلبہ و طالبات کو تعلیم کا حصول آسان بنانےاور تعلیم کے فروغ کیلئے لائبریریوں میں دورحاضر کے مطابق جدید سہولیات فراہم کرنا نہایت ضروری ہے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص

طلبہ و طالبات کو تعلیم کا حصول آسان بنانےاور تعلیم کے فروغ کیلئے لائبریریوں میں دورحاضر کے مطابق جدید سہولیات فراہم کرنا نہایت ضروری ہے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کو تعلیم کا حصول آسان بنانے اور تعلیم کے فروغ کیلئے لائبریریوں میں دورحاضر کے مطابق جدید سہولیات فراہم کرنا نہایت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں فوکل پرسن چیف سیکریٹری سندھ سعید احمد قریشی، سیکریٹری ایجوکیشن اسکولز سندھ خالد حیدر شاہ، سیکریٹری ایجوکیشن کالجز سندھ رفیق برڑو، اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ چراغ الدین ہنگورو، ایڈیشنل کمشنر ون سید عطااللہ شاہ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن، ڈائریکٹر جنرل کالجزعبدالحمید چنڑ اور ڈائریکٹر لائبریرین کلچر ڈپارٹمنٹ سندھ نزاکت فاضلانی سے سندھ ہائی کورٹ کراچی کے حکم پر لائبریریوں کی بحالی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم، لوکل گورنمنٹ اور کلچرل ڈپارٹمنٹ کی لائبریریوں میں کمپیوٹر لیب، مطالعہ کرنے کی جگہ، طلبہ و طالبات کیلئے علیحدہ علیحدہ ہال، وائی فائی سمیت دیگر مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوششیں کی جائیں بعد ازاں کمشنر نے متعلقہ افسران کے ہمراہ سندھ یونیورسٹی کیمپس، شاہ عبدالطیف کالج، سندھ گورنمنٹ لائبریری کلچر ڈپارٹمنٹ، ابن رشد گرلز کالج، شہید بینظیر بھٹو گورنمنٹ ہائرسیکنڈری اسکول اور گورنمنٹ کمپری ہینسؤ ہائر سیکنڈری اسکول میرپورخاص کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لائبریریوں کیلئے جدید حکمت عملی تشکیل دی جائے تاکہ بچوں کا تعلیمی معیار مزید بہتر کیا جاسکے، انہیں تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہواور وہ مقابلوں کے امتحان میں کامیاب ہوسکیں اجلاس میں ڈائریکٹر کالجز میر چند اوڈھ، ڈی او ایجوکیشن نیاز   تالپور، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر ارشد پاٹولی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے