تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ سے آنے والے بخار میں مبتلا تین مسافروں کو روک لیا گیا

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ سے آنے والے بخار میں مبتلا تین مسافروں کو روک لیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جدہ سے آنے والے بخار میں مبتلا تین مسافروں کو روک لیا گیا۔ جنہیں محکمہ صحت کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔ تینوں مسافر سعودی ائیر لائن کی پرواز 704 سے کراچی پہنچے تھے۔ بخار میں مبتلا تینوں مسافروں کو کورونا وائرس کی جانچ کے لیے روکا گیا ہے۔ جدہ سے پہنچنے والے ایک مسافر کا تعلق کشمیر اور دو کا اندرون سندھ سے ہے۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے مسافر باپ بیٹا ہیں جبکہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے شخص کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، ذہنی نشوونما کے لیے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں، سعدیہ عباسی

کراچی، (رپورٹ: ذیشان حسین) دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ 2026 وومن اسپورٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے