میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ ضلع موومنٹ کے چئیرمین میر عطاءاللہ بروہی، جنرل سیکریٹری عبدالغفار شیخ اور سینئر وائس چیئرمین شفیق احمد چنہ نے نیشنل پریس کلب میہڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میہڑ کو ضلع بنانے کیلئے تحریک کی شروعات کی ہے انہوں نے کہا سندھ کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور کم آبادی رکھنے والے شہروں کو ضلع بنایا گیا ہے۔ بڑی آبادی رکھنے والے میہڑ کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں اور یہ اپیل کرتے ہیں کہ رادھن سیتا، فریدآباد خیرپور اور ککڑ کو تحصیل کا درجہ دے کر میہڑ کو ضلع بنایا جائے جس سےمیہڑ کی عوام کو بنیادی سہولتوں مل سکیں۔
![]()