تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والا جعلساز حیدرآباد سے گرفتار

خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والا جعلساز حیدرآباد سے گرفتار

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) تھانہ ہٹڑی ایس ایچ او عبدالمالک ابڑو کو مخفی اطلاع ملی کہ ایک جعلساز خود کو آرمی میجر ظاہر کرکے لوگوں کے ساتھ فراڈ کر رہا ہے ایسی اطلاع پر ایس ایچ او ہٹڑی عبدالمالک ابڑو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جعلساز کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں لوگوں کو اپنی چالبازی کی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والا جعلساز عاشق حسین سیہون ڈسٹرکٹ جامشورو کا رہائشی ہے جوکہ فرضی نام علی حمزہ کے استعمال سے لوگوں کو جھوٹے دعوے دیکر جعلی کاغذات بناکر ان سے بھاری رقم وصول کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے جعلی پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسی کے کارڈز اور اسٹیمپ برآمد۔ ملزم کے خلاف ضلع کراچی کے تھانہ ناظم آباد میں جعلسازی کا مقدمہ درج ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ہٹڑی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے