تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی لانڈھی میں اندھے قتل کی واردات، الفتح گراؤنڈ میں گلہ اور ہاتھ کٹی لاش اور موٹر سائیکل برآمد

کراچی لانڈھی میں اندھے قتل کی واردات، الفتح گراؤنڈ میں گلہ اور ہاتھ کٹی لاش اور موٹر سائیکل برآمد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) لانڈھی میں اندھے قتل کی واردات۔ ذرائع کے مطابق لانڈھی الفتح گراؤنڈ میں گلہ اور ہاتھ کٹی لاش اور موٹر سائیکل برآمد۔ اہل علاقہ کی جانب سے اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس موقع پہ پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق لانڈھی الفتح گراونڈ سے ملنے والی لاش دانش احمد نامی بھتہ خور کی ہے، دانش احمد قتل اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، پولیس نے بائیومیٹرک ٹیکنالوجی کے ذریعے مقتول کی شناخت کی، ملزمان نے کسی نامعلوم جگہ پر گلہ کاٹنے اور تشدد کے بعد لاش کو یہاں پھینکا ہے، مقتول نے اپنے ساتھی ولید کو بھتے کے تنازعے پر قتل کیا تھا، مقتول دانش پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا تھا، مقتول کی نعش پوسٹمارم کےلئے جناح ہسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کردی گی ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے