تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے 22 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے 22 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے 22 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان سلطانز کی ٹورنامنٹ میں یہ پانچویں کامیابی ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 9 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 9 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔ لیوک رونکی ،کولن منرو اور شاداب خان نے بالترتیب 18،25 اور 14 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 2 اوورز میں 13 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور جنید خان نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ معین علی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ ملتان سلطانز نے مقررہ ہدف جیمز وینس کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت 6.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان سے حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کر لی ہے اور 11 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ جیمز وینس نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 23 گیندوں پر ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ذیشان اشرف نے 13 رنز بنائے جبکہ معین علی 10 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے