تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومت سندھ پلاسٹک بیگز کی ترسیل کو رکوانے میں ناکام حکومت کے احکامات عوام میں مذاق بن کر رہ گئے

حکومت سندھ پلاسٹک بیگز کی ترسیل کو رکوانے میں ناکام حکومت کے احکامات عوام میں مذاق بن کر رہ گئے

ٹنڈو آدم ( ڈسٹرکٹ رپورٹر: رضوان احمد) حکومت سندھ پلاسٹک بیگز کی ترسیل کو رکوانے میں ناکام حکومت کے احکامات عوام میں مزاق بن کر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق معاشرے پر ماحولیاتی اثرات اور صفائی و ستھرائی میں حائل مسائل کے پیش نظر سندھ حکومت کا پلاسٹگ بیگز مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے اعلانات اور پابندی کو مافیا نے ہواؤں میں اڑا دیا ہے ضلع بھر میں کھلے عام پلاسٹک بیگز کی فروخت جاری ہے۔ حکومتی زرائع کے مطابق پلاسٹک بیگز کے سبب ماحولیات پر گہرے منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے جبکہ پلاسٹک بیگز، نالیاں، گندے پانی کے گٹروں نالوں میں رکاؤٹ کا سبب بن رہے تھے جس کی وجہ سے پلاسٹک بیگ کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم دوسری جانب ضلع سانگھڑ کی تحصیل شہداد پور، جام نواز علی، سمیت ٹنڈو آدم شہر میں پلاسٹک بیگز کی کھلے عام فروخت کی جاری ہے جس نے پلاسٹک بیگ کی روک تھام کے حکومتی اقدام کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگ مافیا اور حکومتی وزارء کے گٹھ جوڑ کے بنا پلاسٹک بیگز کی فروخت کرنا ممکن ہی نہیں ہے انھوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کی فروخت کے سبب نالیاں گٹر ابل رہے ہیں جبکہ پلاسٹک بیگ اور کچرے کو آگ لگائے جانے سے ماحولیات پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں جس کے سبب مہلک بیماریاں جنم لے رہی ہیں جو انتہائی تشویشناک عمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی عدم توجہی کے سبب پہلے ہی میونسپل ادارے عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہے ہیں سینٹری عملے کی غفلت کے سبب محلے گلیاں، گندگی اور کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں جس کے سدباب کے لیے سندھ حکومت نے پلاسٹک کی تھیلیوں کی فروخت پر پابندی عائد کی تاہم اپنے ہی فیصلے پر عملدارامد نہ کراسکی جو سندھ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انھوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک بھر سے پلاسٹک تھیلیوں اور پلاسٹک مصنوعات پر مکلمل پابندی عائد کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے