سانگھڑ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر: رضوان احمد) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سانگھڑ عبدالغفار سومرو نے ضلع بھر کے تمام تاجر تنظیموں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیاء خورد و نوش کا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ مقررہ قیمتوں پر مکمل طرح سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ آج اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ پرائز کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ای ڈی سی ون عبدالغفار سومرو نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں اشیاء خورد نوش کی مقررہ قیمتوں پر عمل کرنے کے سلسلے میں سخت نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ قیمت وصول کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اشیاء خورد نوش کی قیمتیں تمام تاجروں کے مشورے سے مقرر کی گئی ہیں مگر چند شکایت مل رہیں ہے کہ ان قیمتوں پر عمل نہیں کیا جا رہا جو عوام سے ناانصافی ہے جس کو کسی بھی صورتحال میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
![]()