Home / اہم خبریں / امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف میرپورخاص میں کل احتجاج ہوگا۔ جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی میرپورخاص عاصم شیخ

امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف میرپورخاص میں کل احتجاج ہوگا۔ جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی میرپورخاص عاصم شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی کو اجیرن اور مشکل ترین کردیا ہے سونامی کا طوفان قومی خزانہ لوٹنے والوں کے بجائے غریب عوام کی تباہی و بربادی کا سبب بنا ہوا ہے۔ جماعت اسلامی ملک گیر احتجاج کے موقع پر جمعہ کو میرپورخاص شہر میں مہنگائی کے خلاف بڑا احتجاج منعقد کریگی۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی میرپورخاص عاصم شیخ نے ملک میں مہنگائی کے طوفان کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہوتی ہوئی زندگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی بروز جمعہ مورخہ 6 مارچ بعد نمازِ جمعہ مدینہ مسجد چوک پر احتجاج ہوگا جس سے جماعت اسلامی کے ضلعی اور مقامی رہنما خطاب کریں گے۔ انہوں نے عوام الناس سے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف جماعتِ اسلامی کی اس تحریک میں حصہ بننے اور احتجاجی پروگرام میں شریک ہونے کی دعوت دی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے