Home / اہم خبریں / وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان پالیسی پر کام جاری ہے۔ مشیر وزیر اعلی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان پالیسی پر کام جاری ہے۔ مشیر وزیر اعلی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) وزیر اعلی کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان پالیسی پر کام جاری ہے خیبرپختونخوا میں جہاں پر ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات موجود ہیں ان میں مزید بہتری لائیں گے جبکہ جہاں پر یہ سہولیات میسر نہیں وہ بہت جلد پہنچا دی جائیگی۔ جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کی غرض سے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے ہدایات کے مطابق جون کے مہینے تک تمام قبائلی اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز تک آپٹیکل فائبر کا کام مکمل کردیا جائیگا جس سے قبائلی اضلاع میں ٹیکنالوجی، روزگار، تعلیم اور خوشیوں کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آپٹیکل فائبر کی ترسیل کا عمل چترال میں مکمل ہوچکا ہے انہوں نے تیکنیکی معاونت اور حکومت کیساتھ پارٹنرشپ پر پی ٹی سی ایل کا بھی شکریہ ادا کیا۔ وہ پی ٹی سی ایل کیساتھ آئی ٹی سیکٹر میں جاری اور نئے پروگراموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ایم ڈی کے پی آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر شہبازخان اور آئی ٹی بورڈ کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پی ٹی سی ایل کے وفد کی طرف سے چیف بزنس سروسز آفیسر ضرار ہشام خان نے بریفنگ دی۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ پی ٹی سی ایل اور خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ مختلف پراجیکٹس میں باہمی اشتراک کے طور پر کام کرے گی جبکہ پی ٹی سی ایل کی جتنی بھی تنصیاب ہیں وہ آئی ٹی بورڈ بطور ٹیکنالوجی سنٹرز استعمال کرے گی اور ان کے ٹیکنالوجی ایکوپمنٹس اور بلڈنگز کو استعمال میں لاکر پورے صوبے کے ہر ضلع اور شہر تک ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کی سہولیات پہنچائی جائیگی جس کے ثمرات صوبے کے عوام کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب کے بعد جتنے بھی روڈز بنیں گے یا نئی تعمیرات ہوگی اس میں آئی ٹی کیلئے سہولیات مہیان کرنا پراجیکٹس کا حصہ ہوگی۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ ڈیجیٹل پاکستان کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام محکموں میں ڈیجیٹیل اصلاحات کا آغاز ہوچکا ہے اور تمام کام اصلاحات کا آغاز ہوچکا ہے اور تمام کام اب پیپرلیس ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے