راجن پور (رپورٹ: انعام باری) 2 لاکھ سے زائد آبادی کے شہر اور تاریخی، ثقافتی، تعلیمی و تجارتی مرکز کے قدرتی حسن و فطرت کی عکاسی کو جام پور شہر میں ناجائز تجاوزات مافیا و قبضہ گروہوں نے گہنا کر رکھ دیا مین انڈس ہائی وے اندرون شہر ٹریفک چوک تا شمالی چونگی جنوبی چونگی تا ہائی اسکول گرلز و جنرل بس اسٹینڈ تک گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول تحصیل انتظامیہ، ٹریفک پولیس و تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے ناجائز تجاوزات مافیا وغیر قانونی قبضہ گروپوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، ایمبولینس، بزرگ شہریوں، خواتین، طلباء و طالبات و پیدل چلنے والے مسافروں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا معمولات زندگی شدید متاثر عوامی، سماجی، مذہبی، تعلیمی حلقوں کا وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازی خان و ڈپٹی کمشنر راجن پور سے صورتحال کا نوٹس لینے ناجائز تجاوزات مافیا، غیر قانونی قبضہ ختم کرانے و بھاری ٹریفک کا داخلہ بھی اندرون شہر بند کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سماجی و تعلیمی حلقوں فرید بخش،عابد حسین، عبدالغفار، محمد ریاض، محمد افضل، محمد شاہد، لیاقت علی، محمد انعام، محمد عارف، محمد حسن، محمد حسین، الہی بخش، احمد بخش، اللہ وسایا و دیگر نے سخت احتجاج نوٹ کراتے ہوئے پرنٹ میڈیا کے توسط سے بتایا کہ گزشتہ روز صبح 8 بجے سے 12 بجے اسکول ٹائم و چھٹی کے وقت ٹریفک کے بدترین جام سے شہریوں، بزرگوں، خواتین و طلباء و طالبات انتہائی اذیت ناک زندگی گزار ر ہے ہیں، ناجائز تجاوزات مافیا قبضہ گروپوں کے غیر قانونی قبضوں، سرکاری و نجی بنکوں و پرائیوٹ کلینکس کے باہر قائم غیر قانونی موٹر سائیکل اسٹینڈ و خصوصا ٹریفک پولیس کی مبینہ بھاری نذرانہ وصولی کے عوض بھاری ٹریفک کے اندرون شہر داخلہ سے بدانتظامی و افراتفری و خطرناک حادثات کو تقویت مل رہی ہے متعلقہ ادارے مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں گزشتہ روز بھی 3 سے 4 گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہی جس میں ایمرجنسی میں جانیوالی ایمبولینس گاڑیاں بھی پھنس کر رہ گئیں انہی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، کمشنر ڈی جی خان ڈویژن و ڈپٹی کمشنر راجن پور سے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی قبضے، ناجائز تجاوزات مافیا کیخلاف فوری فیصلہ کن آپریشن کرنے و ٹریفک پولیس کی مبینہ نااہلی کا نوٹس لینے و بھاری گاڑیوں کا داخلہ اندرون شہر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ درپیش سنگین مسائل سے نجات مل سکے اور آمدورفت میں آسانی کیساتھ قانون کی عملداری بھی قائم ہو۔
![]()