Home / اہم خبریں / انسانیت کی بے لوث خدمت ہی دراصل عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمن خان

انسانیت کی بے لوث خدمت ہی دراصل عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمن خان

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) اقتدار اعلیٰ وحقیقی بادشاہت کا مالک رب ذوالجلال ہے انسان کو اللہ رب العزت نے اشرف المخلوقات واپنا نائب بنا کر مبعوث فرمایا عہدے و اختیارات امانت ہیں جن کے متعلق روز محشر باز پرس ہوگی انسانیت کی بے لوث خدمت ہی دراصل عبادت کا درجہ رکھتی ہے جب 2 معصوم بھائی نہر میں ڈوب گئے تو میں چین سے نہیں بیٹھا اولاد کا دکھ سمجھتے والوں کو ہی تکلیف محسوس ہوتی ہے نعشیں ملنے پر ضمیر مطمئن ہوا اسسٹنٹ کمشنر کی زیرِ نگرانی 6 روزہ ریسکیو آپریشن و جذبہ انسانی ہمدردی یر اے سی و ان کی ٹیم خصوصاً ریسکیو و پرائیوٹ غوطہ خوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر سیف الرحمن خان نے سابق چیئرمین حاجی محمد اکرم قریشی، محمد یونس قریشی، عبدالرزاق عادل، عبدالجبار خان، ابرار حسین قریشی، سرفراز احمد قریشی، عبدالغفار قریشی، عبدالستار قریشی، محمد حنیف راہی، محمد راشد بھٹہ، سابق کونسلر چوہدری اعجاز مشتاق و دیگر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہریوں و والدین نے کہا ہم انتظامیہ کو مثبت کردار ادا کرنے پر زبردست خراج تحسین وعقیدت پیش کرتے ہیں جس سے ہمارا دکھ ہلکا ہوا، اسسٹنٹ کمشنر نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ عہدے اختیارات و منزلیں کوئی معنی نہیں رکھتے اصل چیز انسان کا کردار ہوتا ہے جو زندہ رہتا ہے ہم نے اپنا فرض اپنے آپ کو بطور والدین رکھ کے نبھایا ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ عوام کے دکھ درد کو اپنا درد سمجھیں گے۔ اس سلسلہ میں شہری و عوام ںیک کاموں میں ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم صحیح معنوں میں عوامی خدمت کا مشن سرانجام دیں سکیں۔ دریں اثناء قریشی برادری کے وفد و والدین نے ریسکیو 1122 کے آفس جا کر انچارج ریسکیوشفقت حسین و دیگر ریسکیو اہلکاران کا بھی شکریہ ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے