Home / اہم خبریں / میری وزارت کی تبدیلی کی استدعا قبول کرنے پر وزیر اعلیٰ کا مشکور ہوں۔ صوبائی وزیر خیبرپختونخوا محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی

میری وزارت کی تبدیلی کی استدعا قبول کرنے پر وزیر اعلیٰ کا مشکور ہوں۔ صوبائی وزیر خیبرپختونخوا محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) خیبرپختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے مشکور ہے جنہوں نے وزارت تبدیلی کی میری استدعا قبول کی اور اطلاعات کے بدلے محنت اور ثقافت کی قلم دان حوالے کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات رہتے ہوئے زیادہ مصروفیت کی وجہ سے اپنے حلقے کو زیادہ وقت نہیں دے سکتا تھا کیونکہ میرا حلقہ شانگلہ پشاور سے بہت دور ہے۔ میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اس دوران میڈیا نے بھرپور ساتھ دیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے سپاہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو ہر حال میں ڈیفنڈ اور سپورٹ کرینگے۔ وزیراعلی محمود خان بہترین فیصلے کر رہے ہیں اور میری پوری سپورٹ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کو مجھ پر پورا پورا بھروسہ ہے اور جب بھی جسی بھی وزارت میں میری ضرورت پڑی اس کے لیے تیار ہو۔ میری وزارت کی تبدیلی کی استدعا قبول کرنے پر وزیر اعلیٰ کا مشکور ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے