ڈیرہ غازی خان (رپورٹ: قاضی انعام باری) دانش اسکول بوائز 9 کلاس کے طالب علم سیف اللہ سلیم نے چوتھی پنجاب کک باکسنگ چیمپئن شپ 2020 میں صوبہ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔ یہ تمام دانش سکولز بوائز گرلز اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اس کے کھلاڑی نے محدود وسائل کے باوجود پنجاب کے ٹرائل میں شرکت کی اور کامیاب ہو کر پنجاب ٹیم کا حصہ بنا اور چوتھی نیشنل کک باکسنگ چیمپئن لاہور 2020 سلور میڈل حاصل کرکے فاتح قرار پایا۔ نیشنل کھلاڑی سیف اللہ سلیم کی کوچنگ انٹرنیشنل کھلاڑی اور دانش اسکول ڈیرہ غازی خان کے سپورٹس کوچ نذیر احمد فریدی نے کی۔ اعلی کوچنگ کے پیش نظر سیف اللہ سلیم نیشنل چیمپئن شپ کا فاتح قرار پایا جبکہ چوتھی نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ 2020 لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں تمام صوبوں کے ساتھ سرکاری محکمہ جات میں پاکستان واپڈا، پاکستان ریلویز، پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل واپڈ اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری ندیم قیصر تھے۔ اس چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا نے پہلی، صوبہ خیبرپختونخوا نے دوسری اور صوبہ پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں سیکرٹری جنرل پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن رانا زاہد نے ٹیکنیکل آفیشلز جن میں ساجد خان فیصل آباد، نذیر احمد فریدی ڈیرہ غازی خان، عبداللہ حسن ملتان، آغا محمد کوئٹہ، عنایت اللہ پشاور، محمد زاہد گلگت بلتستان، ربنواز اسلام آباد، ظہیر جعفری آزاد کشمیر اور کراچی سے سلیم خان شامل تھے۔ دانش اسکول بوائز ڈیرہ غازیخان کی چوتھی پنجاب کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر سماجی، سیاسی، مذہبی و تجارتی حلقوں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد اکرم قریشی، جام احمد علی آرائیں، مولانا ابوبکر عبداللہ، مفتی ارشاد احمد حقانی، مفتی محمد عمر خان گورمانی، عبدالجبار خان، مولانا قاضی انعام باری، ابرار حسین قریشی، دلشاد انجم ہاشمی، ایم شہباز خان و دیگر نے خراج تحسین و ڈویژن بھر کی طرف سے بیمثال نمائندگی پر خدمات کو سراہا و اطمینان کا اظہار کیا۔
![]()