ٹنڈو آدم (کرائم رپورٹر) ٹنڈو آدم تحصیل میں روزانہ مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں روپے کا جوا ہونے لگا۔ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی۔ عوام جواریوں کے ہاتھوں دونوں ہاتھوں سے لٹنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹنڈو آدم کے کئی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر مرغوں کی لڑائی اور جوئے کے اڈوں پر لاکھوں روپے کا جوا ہونے لگا۔ ٹنڈو آدم شہر کی رشید کالونی میں روزانہ مرغوں کی لڑائی اور جوئے کے اڈے پر شہری لاکھوں روپے ہار جاتے ہیں اس اڈے پر سندھ بھر سے لڑائی کے لئے مرغے لائے جاتے ہیں جہاں شہری ان پر لاکھوں روپے شرطیں لگاتے ہیں اسکے علاوہ اسی اڈے پر چھکے والا جوا بھی کھیلا جاتا ہے چھکے والے جوا پر بھی لاکھوں روپے شرطیں لگائی جاتی ہیں رشید کالونی کے علاوہ قیصر گھوٹ اسٹاپ کے نزدیک دودا خان مری اور دیگر علاقوں میں بھی مرغوں کی لڑائی اور جوئے کے اڈے سرے عام چل رہے ہیں جہاں روزانہ لاکھوں روپے کا جوا ہوتا ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی خاموش ہے انہوں نے سندھ حکومت سے مرغوں کی لڑائی اور جوئے کے اڈے بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
![]()