Home / اہم خبریں / میہڑ میں محراب پور کے سینئر صحافی شہید عزیز میمن کی یاد میں نیشنل پریس کلب میہڑ کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی

میہڑ میں محراب پور کے سینئر صحافی شہید عزیز میمن کی یاد میں نیشنل پریس کلب میہڑ کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ محراب پور کے سینئر صحافی شہید عزیز میمن کی یاد میں نیشنل پریس کلب میہڑ کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی تقریب میں تصاویر کے سامنے پہول رکھ کر موم بتیاں جلا کر خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب میں سابق صوبائی وزیر پیپلز پارٹی ایم پی اے فیاض علی بٹ، سردار غلام دستگیر گورڑ، میونسپل ممبر رضا مہیسر، ممبر امیر سولنگی، ایڈوکیٹ امجد بلھڑو، دیدار گورر، ابرار چانڈیو، صدام بلھڑو، نیاز ڈیپر، ذوالفقار سموں، قادر چانڈیو، سید حب دار شاہ، روشن ترک سمیت نیشنل پریس کلب میہڑ کے سربراہ اکبر پہنور، سینئر صحافی آزاد انور کانڈہڑو، صدر عبدالرحمن قمبرانی، غلام حسین پہنور، عبدالغنی میرانی، عبدالغفار شاہانی، صابر کولاچی، علی دوست کھوسو، ظفر سولنگی، سارنگ جہتیال، ایاز کاندھڑو اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے سابقہ صوبائی وزیر پیپلز پارٹی ایم پی اے فیاض علی بٹ، سردار غلام دستگیر گورڑ نے کہا کہ شہید عزیز میمن اور پیپلز پارٹی ايم پی اے شہناز انصاری کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا عزیز میمن کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی اور دونوں شہیدوں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا نیشنل پریس کلب میہڑ کی ٹیم باصلاحت صحافیوں پر مشتمل ہے تهوڑے وقت میں جو میڈیا میں کردار ادا کیا ہے قابل تعریف ہے انہوں نے کہا صحافت ایک آزاد پیشہ ہے اور صحافیوں کو بغیر کسی سیاسی دباؤ کے کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ اس سے پہلے تقریب میں مہمانوں کو سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک کی تحائف پیش کیے گئے دوسری جانب سگا میہڑ شاخ کی جانب سے پروینشن اینڈ کنٹرول آف بلائينڈنیس کے تعاون سے تعلقہ ہسپتال میہڑ میں 3 روزه مفت آنکھوں کا کيمپ لگایا گیا کیمپ کا افتتاح سابق صوبائی وزير ايم پی اے فیاض علی بٹ نے کیا، کیمپ میں ڈاکٹر اے ڈی تنیو، ڈاکٹر ذوالفقار مگسی، ڈاکٹر عبدالقادر شیخ، ڈاکٹر ممتاز ڈیرو، سگا صدر بدر پلھ ہیمن داست مہراج اعظم پنھور اور دیگر شامل تھے جبکے سابقہ صوبائی وزیر فیاض علی بٹ نے میھڑ میں سات سے زائد کالونیوں میں پیور بلاک کے کام کا افتتاح کیا اور پیپلز پارٹی رہنما امیر علی سھول کی دعوت میں سابقہ صوبائی وزیر فیاض علی بٹ، امتیاز پاشا بٹ، غلام دستگیر گورڑ اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے