راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) سب ڈویژن جام پور سے منتخب اراکین اسمبلی سردار جعفر خان لغاری و صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری کے جام پور ضلع بناؤ محض ووٹ حاصل کرنے کیلئے تحریری معاہدہ، سوئی گیس فراہمی، مین انڈس ہائی وے کو ون وے کرنے و یونیورسٹی کے قیام کے وعدہ کو عملی جامہ پہنائیں دس لاکھ عوام کا متفقہ مطالبہ ضلع جام پور زمینی و جغرافیائی حقائق کے عین مطابق ہے ہم اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے وگرنہ منتخب اراکین اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے ان خیالات کا اظہار رائزنگ آف جام پور ضلع، ضلع محاذ جام پور و جام پور بار کے زیرِ انتظام پریس کلب کے باہر مارچ سے سول سوسائٹی، تاجروں و بار کے عہدیدار وں ملک محمد اسماعیل آرائیں، محمد زبیر بھٹہ، جوائنٹ سیکرٹری بار محمد شکیل سومرو، سعداللہ قریشی، ملک محمد جاوید کھوکھر، محمد راشد ظہور آرائیں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جام پور ضلع کا قیام وقت کی آواز ہے ریونیو و آبادی کے مقرر معیار پر بھی پورا اترتا ہے جس کے قیام کیلئے موجودہ رکن قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری و صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری نے سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد سے تحریری معاہدہ کیا تھا جس کو ووٹ کے حصول کا ذریعہ بنا کر ستو پی کر سو گئے، سوئی گیس کی نعمت سے ہمیں محروم رکھا جارہا ہے جو ہمارا بنیادی حق ہے، مین انڈس ہائی وے قاتل روڈ میں تبدیل ہو چکا ہے غربت جہالت و بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے ضلع میں یونیورسٹی قائم کی جائے تاکہ عوام میں پائی جانیوالی تشویش کا خاتمہ ہوسکے اس موقع پر پریس کلب سے ٹریفک چوک تک مارچ و جام پور ضلع کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
![]()