Home / اہم خبریں / اسٹریٹ کرائم میں اضافہ سندھ حکومت عدم توجہی کی وجہ سے ہو رہا ہے، ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث حلقے میں خوف ہراس پایا جاتا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی بلال غفار

اسٹریٹ کرائم میں اضافہ سندھ حکومت عدم توجہی کی وجہ سے ہو رہا ہے، ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث حلقے میں خوف ہراس پایا جاتا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی بلال غفار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار کے حلقے پی ایس 103 کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ شب ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا زخمی شخص کی عیادت کے لیے رکن سندھ اسمبلی گزشتہ شب جناح ہسپتال پہنچے اور رکن سندھ اسمبلی نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر سے ملاقات کی اس موقع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلال غفار نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی صورتحال دن بدن بڑھتی جارہی ہیں چند روز قبل ہم نے ڈی آئی جی ایسٹ سے اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے ملاقات کی تھی ڈی آئی جی ایسٹ نے ہمیں یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے لیے سخت اقدامات یقینی بنائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں کھلے عام اسلحہ لے کر گھومنے والے عناصر کے خلاف سخت اسٹریٹ چیکنگ کا آغاز کیا جائے یہ جرائم پیشہ عناصر دن دھاڑے لوگوں کو لوٹ مار کا شکار بنارہے ہیں، ڈکیتی کی وارداتوں سے حلقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ڈی جی رینجرز اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے خلاف سخت نوٹس لیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے