تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مورو نیشنل پریس کلب کے سال 2020 کے لئے عہدیدار منتخب، صدر گلاب خان بھن اور جنرل سیکریٹری راؤ تیمور احمد راجپوت اکثریت سے کامیاب ہوگئے

مورو نیشنل پریس کلب کے سال 2020 کے لئے عہدیدار منتخب، صدر گلاب خان بھن اور جنرل سیکریٹری راؤ تیمور احمد راجپوت اکثریت سے کامیاب ہوگئے

مورو ( نامہ نگار: تیمور احمد راجپوت) مورو نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ کے سال 2020 کے لئے عہدیدار منتخب کیے گئے، صدر گلاب خان بھن اور جنرل سیکریٹری راؤ تیمور احمد راجپوت اکثریت سے کامیاب ہوگئے، صحافیوں کی جانب سے گلاب کے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور مبارکباد دی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، نومنتخب عہدیداران نے مظلوم عوام کی آواز کو اعلی ایوانوں تک پہنچانے صحافیوں کے جائیزمسائل حل کروانے کا عہد کیا۔ تفصیلات کے مطابق مورو نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) کا سال 2020 کے لیئے الیکشن نیشنل پریس کلب مورو کے سرپرست اعلی پیرعاشق محی الدین شاہ کی سرپرستی میں ہوا جس میں متفقہ رائے سے عہدیدار منتخب کیے گئے، صدر گلاب خان بھن، سینیئر نائب صدر استاد علی شیر ڈیپر، نائب صدر علی اکبر کلہوڑو، جنرل سیکریٹری راؤ تیمور احمد راجپوت، جوائنٹ سیکریٹری محمد امین چوہان، فنانس سیکریٹری ایڈووکیٹ عبدالسلام عارف آرائیں، انفارمیشن سیکریٹری منٹھار علی مری، پریس سیکریٹری جان شیر علی ڈیپر، آفس سیکریٹری امیر بخش ڈیپر، کیمرہ مین اور کمپیوٹر آپریٹر حاجی احمد نواز کھوسو، لیگل ایڈوائیزر صحافی منور علی کورائی اور ورکنگ کمیٹی ایڈووکیٹ ضیاءالرحمن آرائیں، پیر من سائیں، غلام مصطفی مغل، کامران خان، راحیل آرائیں کو منتخب کیا گیا اس موقع پر نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ مورو میں سال 2020 میں ممبر شپ لینے والے نئے ممبران کو اور عہدیداران کو پریس کارڈ دیئے گئے اس موقع پر نومنتخب عہدیداران نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم پر جو نیشنل پریس کلب کے ممبران نے اعتماد کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے نیشنل پریس کلب کے تمام ممبران کو اپنے ساتھ لے کر چلیں گے مورو تحصیل کے غریب اور مظلوم عوام کے جائز مسائل تعلیم، ترقیاتی کاموں، گاؤں میں بجلی نہ ہونے اور غریب اور جاگیر داروں کی ناانصافیوں کے لیئے بھرپور آواز بلند کریں گے اور اپنے ہاتھ میں اٹھائے ہوئے حق سچ کے قلم سے ان کی آواز اعلی ایوانوں تک پہنچائیں گے اس کے علاوہ نیشنل پریس کلب مورو کے تمام صحافیوں کے جائز مسائل صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ، صحافیوں کے لیئے کالونی اور صحافیوں کے بچوں کو سرکاری محکموں میں کوٹہ دلوانے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں گے، اس کے علاوہ سندھ میں ہونے والے صحافیوں پر مظالم قتل و غارت اور صحافیوں پر جھوٹے کیسز دائر ہونے کے خلاف دن رات ایک کر دیں گے، اس موقع پر سینیئر صحافی ایڈووکیٹ حاکم علی جسکانی اور منہڑو پریس کلب کے صدر پپو ڈاھری نے نیشنل پریس کلب کے الیکشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اس موقع پر نیشنل پریس کلب مورو کے نومنتخب عہدیداران اور ممبران 25 فروری ایس ایس پی نوشہرو فیروز کے دفتر کے آگے شہید صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے ہونے والے احتجاج میں شرکت کریں گے اور صحافی اتحاد کا ثبوت دیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے