تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایک بہترین استاد با کردار اور باصلاحیت ہونا چاہیے۔ صلاحیت اور صالحت کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ معروف اسکالر و ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر راؤ جلیل احمد

ایک بہترین استاد با کردار اور باصلاحیت ہونا چاہیے۔ صلاحیت اور صالحت کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ معروف اسکالر و ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر راؤ جلیل احمد

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام تیسری سندھ تعلیمی کانفرنس مہران آرٹس کونسل حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس سے ملک کے نامور اسکالر و تعلیمی ماہر پروفیسر ڈاکٹر راؤ جلیل احمد نے اسلام کا تصور تعلیم اور موجودہ نظام تعلیم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہترین استاد با کردار اور باصلاحیت ہونا چاہیے۔ صلاحیت اور صالحت کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، تعلیم کو روزی، روٹی سے جوڑنا درست نہیں۔ انھوں نے کہا کہ حالات کتنے ہی نا سازگار کیوں نہ ہوں ایک اچھے استاد میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ حالات کو اپنے حق میں کر لیتا ہے اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لیے بہترین مثال ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کلاس روم میں خاموشی استاد کی ناکامی ہے، خاموشی تو قبرستان کا خاصہ ہے، زندہ معاشروں میں سوچنے سمجھنے، بولنے اور سوال کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ ایک استاد یہی کرتا ہے کہ وہ مثبت انداز میں آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے اور سچے جذبوں کو پروان چڑھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فحاشی اور مایوسی معاشرے کو تباہ و برباد کر دیتی ہے۔ فحاشی اور مایوسی سے بچنا استاد کا بنیادی فرض ہے۔ معاشرے کا سب سے ذمہ دار فرد بھی ایک استاد ہی ہوتا ہے، اسی کے ہاتھوں سے ججز، جرنیل، بیورو کریٹ اور حکمران بھی نکلتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ استاد کو اس پیشے کو معاش کے طور پر اپنانے کے بجائے عبادت سمجھ کر اختیار کرنا چاہیے۔ کانفرنس سے تعلیمی ماہرین، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد ڈاکٹر ناصر الدین شیخ، صدر تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ لغاری، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ کراچی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شہناز غازی، جامعہ سندھ کے پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں، تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر ابو عامر اعظمی، ناظم امتحانات تعلیمی بورڈ حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر مسرور احمد زئی، علماء، دانشور، صحافی و دیگر طبقاتی نمائندہ شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کا پہلا سیشن تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے