تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دادو میں واپڈا انتظامیہ کا انوکھا کارنامہ، 5 ہزار دو جتنی مرضی چاہے بجلی استعمال کرو گرمی کا موسم آتے ہی واپڈا انتظامیہ کی موجیں لگ گئیں

دادو میں واپڈا انتظامیہ کا انوکھا کارنامہ، 5 ہزار دو جتنی مرضی چاہے بجلی استعمال کرو گرمی کا موسم آتے ہی واپڈا انتظامیہ کی موجیں لگ گئیں

دادو (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) گھبراؤ مت 5 ہزار دو جتنی مرضی چاہے بجلی استعمال کرو گرمی کا موسم آتے ہی واپڈا انتظامیہ کی موجیں لگ گئیں، شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا پلان جاری۔ دادو میں واپڈا انتظامیہ کا انوکھا کارنامہ شہریوں کو بوگس ميٹر لگا دینے کا انکشاف آفس سے جعلی بل پرنٹ کروا کر واپڈا انتظامیہ کی شہریوں سے لوٹ مار شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گرمی کا موسم آتے ہی واپڈا انتظامیہ کی موجیں لگ گئیں دادو شہر میں واپڈا والوں نے کنڈا کنیکشن کی بھرمار شروع کردی ایسے صارفین سے ہر ماہ پانچ ہزار وصول کرنے لگے دادو شہر کے دڑو روڈ، قلندارآباد، گہرام گوپانگ کالونی، مرخپور، نیا بس اسٹاپ، پرانا بس اسٹاپ، سمیت مختلف کالونیوں میں واپڈا لائن سپریڈنٹ امتیاز سولنگی، لائن مین فقیرو ملاح، نواب ملاح، شاہد شاہ عرف پپو شاہ اور مقررہ پرائیوٹ ایجنٹوں نے کنڈا کنکشن کی بھرمار شروع کر دی ہے، واپڈا کے کرپٹ عملے نے بوگس میٹر بھی دے رکھے ہیں، ہر ماہ دفتر سے جعلی بل پرنٹ کروا کر میٹر صارفین کو بھیج دیتے ہیں اور دگنے بل وصول کیے جاتے ہیں جس سے ہر ماہ کروڑوں رپے کی کرپشن کی جاتی ہے جبکہ ہر ماہ میٹرصارفین کو بلیک میل بھی کیا جاتا ہے بوگس میٹر کے علاوہ ڈی کنکشن کے نام سے بوگس بل بھی بھیجے جاتے ہیں جس سے میٹر صارفین کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بجلی و پانی سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لے کر واپڈا کے کرپٹ عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور بجلی کی چوری بند کر کے شہریوں کو پریشانی سے نجات دلائی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے