میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) بھائیوں کے تشدد کی شکار لڑکی کی اپیل پر وومن پولیس اسٹیشن اور سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی انڈر پاس پل کے قریب جی آر کالونی کے رہائشی ایڈوکیٹ آفتاب میمن کے گھر پر پولیس کا چھاپہ۔ پولیس سے مزاحمت کے الزام میں ایڈوکیٹ آفتاب میمن کے تینوں بیٹوں منیب، سعود اور معیز میمن کو سیٹ لائیٹ ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے لاک اپ کردیا۔ ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن فوزیہ نے بتایا کہ 20 سالہ مدیحہ آفتاب نے فون کرکے شکایت کی تھی کہ انکے بھائی ان پر تشدد کر رہے ہیں کاروائی پر پولیس پارٹی پر مدیحہ کے بھائیوں نے حملہ کیا۔ سیٹ لائیٹ ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے مدیحہ کو تحفظ فراہم کردیا گیا ہے تھوڑی دیر بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایڈوکیٹ آفتاب میمن کا موقف ہے کہ ذاتی معاملے پر پولیس گردی کی گئی گھر کی چادر چار دیواری پامال کرکے میری بیٹی کی شکایت کا بہانہ بناکر میرے بیٹوں کو گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگا کر لاک اپ کیا گیا ہے۔
![]()