تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھائیوں کے تشدد کی شکار لڑکی کی اپیل پر وومن پولیس اسٹیشن و سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس میرپورخاص کی کاروائی، پولیس سے مزاحمت کے الزام میں تین بھائی گرفتار

بھائیوں کے تشدد کی شکار لڑکی کی اپیل پر وومن پولیس اسٹیشن و سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس میرپورخاص کی کاروائی، پولیس سے مزاحمت کے الزام میں تین بھائی گرفتار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) بھائیوں کے تشدد کی شکار لڑکی کی اپیل پر وومن پولیس اسٹیشن اور سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی انڈر پاس پل کے قریب جی آر کالونی کے رہائشی ایڈوکیٹ آفتاب میمن کے گھر پر پولیس کا چھاپہ۔ پولیس سے مزاحمت کے الزام میں ایڈوکیٹ آفتاب میمن کے تینوں بیٹوں منیب، سعود اور معیز میمن کو سیٹ لائیٹ ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے لاک اپ کردیا۔ ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن فوزیہ نے بتایا کہ 20 سالہ مدیحہ آفتاب نے فون کرکے شکایت کی تھی کہ انکے بھائی ان پر تشدد کر رہے ہیں کاروائی پر پولیس پارٹی پر مدیحہ کے بھائیوں نے حملہ کیا۔ سیٹ لائیٹ ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے مدیحہ کو تحفظ فراہم کردیا گیا ہے تھوڑی دیر بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایڈوکیٹ آفتاب میمن کا موقف ہے کہ ذاتی معاملے پر پولیس گردی کی گئی گھر کی چادر چار دیواری پامال کرکے میری بیٹی کی شکایت کا بہانہ بناکر میرے بیٹوں کو گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگا کر لاک اپ کیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے