Home / اہم خبریں / سینٹری ورکرز صفائی کے معاملے میں شہریوں کی شکایات دور کریں صفائی کے سلسلے میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم اصغر علی عباسی

سینٹری ورکرز صفائی کے معاملے میں شہریوں کی شکایات دور کریں صفائی کے سلسلے میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم اصغر علی عباسی

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) سینٹری ورکرز شہر کی صفائی کے نظام کو اور بہترین کریں سینٹری ورکرز صفائی کے معاملے میں شہریوں کی شکایات دور کریں صفائی کے سلسلے میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کے حق پرست چیئرمین اصغر علی عباسی نے میونسپل آفس میں شہر میں صفائی و ستھرائی کے سلسلے میں سینٹری ورکرز انچارجوں کو صفائی کے سلسلے میں کچرا ہاتھ گاڑیاں اور دیگر سامان ان کے حوالے کرتے ہوے سینٹری ورکرز کو سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا سامان نہ ہونے کی جو شکایت تھی اس شکایات کو دور کر دیا ہے اور اب مجھے صفائی کے سلسلے میں کسی بھی علاقے سے کوئی شکایت موصول نہ ہو اب صفائی کے سلسلے میں عوام کی شکایت کو دور کرنا آپ سب کا فرض ہے اگر اب صفائی کے سلسلے میں کسی بھی علاقے سے مجھے کوئی شکایت موصول ہوئی تو میں اس علاقے کے سینٹری ورکرز اور سینٹری انچارج کے خلاف کارروائی کروں گا حق پرست چیئرمین نے اپنے آفس میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے مختلف برادریوں کے معززین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مسائل حل کرنا میری اہم ترجیحات میں شامل ہے اور جو مجھے آج اللہ نے عزت دی ہے یہ سب شہریوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ شہری صفائی کے سلسلے میں میرے ساتھ تعاون کر رہے ہیں میں ان کا بے حد شکر گزار ہوں۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے