Home / اہم خبریں / تنظیم اساتذہ پاکستان کی تیسری سالانہ سندھ تعلیمی کانفرنس اتوار 23 فروری کو مہران آرٹس کونسل لطیف آباد میں منعقد کی جاۓ گی

تنظیم اساتذہ پاکستان کی تیسری سالانہ سندھ تعلیمی کانفرنس اتوار 23 فروری کو مہران آرٹس کونسل لطیف آباد میں منعقد کی جاۓ گی

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) تنظیم اساتذہ پاکستان کی تیسری سالانہ سندھ تعلیمی کانفرنس اتوار 23 فروری کو مہران آرٹس کونسل لطیف آباد نمبر 7 میں ہوگی کانفرنس کا آغاز صج 10 بجے ہوگا۔ میاں تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر میاں محمد اکرم، سابق ایم این اے محمد حسین محنتی، معروف وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر، چیئرمین ڈاکٹر ضیاء الدین بورڈ کراچی پروفیسر انوار احمد زئی و دیگر خطاب کریں گے۔ اسکول، کالج اور جامعات کے اساتذہ پر مشتمل ملک گیر تنظیم "تنظیم اساتذہ پاکستان” کے زیر اہتمام ایک روزہ سندھ تعلیمی کانفرنس اتوار کو منعقد ہورہی ہے۔ کانفرنس تعلیمی ماہرین، علماء، دانشور، صحافی و دیگر طبقات کی نمائندہ شخصیات خطاب کریں گی۔ پہلے سیشن میں تلاوت، نعت اور درس قرآن کے بعد شاہد وارثی چیلنجز آف ایجوکیشن، شاہ نواز فاروقی اسلام کا تصور تعلیم اور موجودہ نظام تعلیم اور راؤ جلیل احمد کامیاب استاد کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ نماز ظہر کے بعد دوسرے سیشن میں موجودہ تعلیمی اور ہم کے موضوع پر مذاکرہ ہوگا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین شیخ، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد سیشن کی صدارت کریں گے۔ دیگر مقررین میں ضیاء الدین بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ کراچی یونی ورسٹی پروفیسر پروفیسر ڈاکٹر شہناز غازی، جامعہ سندھ کے پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں، ناظم امتحانات تعلیمی بورڈ حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر مسرور احمد زئی، تنظیم اساتذہ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر ابو عامر اعظمی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکنڈری اینڈ ہائر ایجوکیشن حیدرآباد ریجن زین العابدین لغاری، سابق ایم این اے، سی اے گولڈ میڈلسٹ اور امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی شامل ہیں۔ تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم خصوصی اور پروفیسر نصراللہ لغاری اختتامی خطاب کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے