Home / اہم خبریں / صوبائی وزیر محکمہ صحت سندھ و صوبائی وزیر محکمہ بحالی سندھ 22 فروری کو کمشنر کمپلیکس میرپورخاص میں کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنیں گے

صوبائی وزیر محکمہ صحت سندھ و صوبائی وزیر محکمہ بحالی سندھ 22 فروری کو کمشنر کمپلیکس میرپورخاص میں کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنیں گے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر محکمہ صحت و پاپولیشن و یلفیئرسندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور صوبائی وزیر محکمہ بحالی سندھ فراز ڈیرو 22 فروری کو صبح 11 بجے کمشنر کمپلیکس میرپورخاص میں کھلی کچہری منعقد کرکے لوگوں کے مسائل سنیں گے اور موقع پر احکامات جاری کریں گے، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے محکمہ تعلیم، صحت، بلدیات، آبپاشی، زراعت، پولیس، انفارمیشن، روینیو، جنگلات، اسپورٹس، سوشل ویلفیئر، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ضلعے کے دیگر محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کھلی کچہری میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کی شکایات و مسائل حل کئے جاسکیں، ڈپٹی کمشنر نے واضع کیا ہے کہ کھلی کچہری میں غیر حاضر افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے