میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے ایلڈرز ونگ کی تنظیم نو کے سلسلے میں متحدہ ضلعی دفتر میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق، اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی محمد علی شاہ، حق نواز قائمخانی، نگراں ڈسٹرکٹ انچارج خوشی محمد مغل، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارجز و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اور ایلڈرز ونگ کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر انچارج عبدالرحمن آزاد، جوائنٹ انچارجز محمد اکرم قریشی، اکرام الدین پیرزادہ، حاجی عبدالعزیز، آفس سیکریٹری عبدالحق شیخ، فنانس سیکریٹری محمد شفیع بابو اور اراکین ایلڈرز ونگ ارشاد احمد، عبدالرشید، شفیع محمد، عمرالدین، عمر قریشی اور سلیم خان کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس سے بات کرتے ہوئے انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق نے کہا کہ تحریکی جدوجہد میں بزرگوں کا کلیدی کردار ہے۔ نومنتخب اراکین ایلڈرز ونگ عوام سے رابطوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور نوجوانوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ تحریکی فکر و فلسفہ عام کیا جائے۔
![]()