تازہ ترین
Home / اہم خبریں / امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کا جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری سے انکے والد اور رکن ظفر اقبال مجاہد کے بہنوئی کے انتقال پر تعزیت کی

امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کا جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری سے انکے والد اور رکن ظفر اقبال مجاہد کے بہنوئی کے انتقال پر تعزیت کی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری حافظ سلمان خالد سے انکے والد سینئر رکن جماعت اسلامی میرپورخاص خالد امین کے اچانک انتقال اور رکن جماعت اسلامی میرپورخاص ظفر اقبال مجاہد کے بہنوئی کے انتقال پر انکی رہائش گاہ پہنچ کر تعزیت اور دلی رنج و غم کا اظہار کیا، محمد حسین محنتی نے اس موقع پر کہا کہ والد جیسا سایہ اٹھنے سے انسان کو عملی زندگی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اللہ تعالیٰ آپکو حالات سے نبرآزما ہونے کیلئے صلاحیت عطا کرے اور آپکو اپنی رحمت کی آغوش میں لے لے، انہوں نے مرحومین کی کامل مغفرت درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام کی دعا فرمائی اور لواحقین پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص افضال آرائیں، امیر شہر حاجی نور الٰہی، صوبائی پریس سیکرٹری مجاہد چنہ، جنرل سیکریٹری عاصم شیخ، پریس سیکرٹری میرپورخاص عبدالرشید، لالا نور محمد، شکیل احمد فہیم، رفیق چوہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

کے یو جے دستور کے اجلاس عام میں باڈی کی کارکردگی پر اراکین کا اظہار اطمینان

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے اجلاس عام میں اراکین نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے