تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں زیر تعمیر سڑکوں کا کام انتہائی عدم توجہی اور عدم دلچسپی کے ساتھ کیا جارہا ہے، کراچی کی زیر تعمیر سڑکوں کا مئیر کراچی خود جائزہ لیں۔ رکن سندھ راجہ اظہر

کراچی میں زیر تعمیر سڑکوں کا کام انتہائی عدم توجہی اور عدم دلچسپی کے ساتھ کیا جارہا ہے، کراچی کی زیر تعمیر سڑکوں کا مئیر کراچی خود جائزہ لیں۔ رکن سندھ راجہ اظہر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے گزشتہ شب کورنگی کے علاقے ناصر جمپ کا دورہ کیا۔ علاقے میں جاری سڑک کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا اور اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی شان چورنگی کے قریب 5000 روڈ پر گزشتہ چند روز قبل روڈ کارپیٹنگ کے کام کا آغاز کیا گیا تھا اور میں نے عوامی نمائندے کی حیثیت سے کے ایم سی افسران سے ورک آرڈر مانگا تھا مگر کے ایم سی نے عادتا سے تاحال تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا سڑک کا کام انتہائی عدم توجہی اور عدم دلچسپی کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک پر ڈامبر کارپیٹنگ ادھوری کی جارہی ہے کھڈے جوں کے توں موجود ہیں میئر کراچی وسیم اختر خود کام کا جائزہ لیں یہاں غریب کے ٹیکس کا پیسہ کرپشن کی نظر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ عوامی شکایات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ کے ایم سی کے ٹھیکیدار اور انجینئر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ کون ہو اور مداخلت کیوں کررہے ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہم کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے لیکن عوام کے ٹیکس کا پیسہ کرپشن کی نظر نہیں ہونے دینگے ہمارا تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ دھمکیوں سے نہیں ڈرتا، کراچی میونسپل کارپوریشن نے جب بھی ایمانداری سے کام سر انجام دیا ہے ہم نے عوامی نمائندوں کی حیثیت سے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے مئیر کراچی کے ایم سی میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن لیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اقرا یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک کا رنگا رنگ آغاز، مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

کراچی (ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) اقراء یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک اور اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے