Home / اہم خبریں / واشنگٹن کا رویہ جنگلی بھیڑیے جیسا ہے اس لیے اس پر اعتبار نہیں- ترک صدر رجب طیب اردوان

واشنگٹن کا رویہ جنگلی بھیڑیے جیسا ہے اس لیے اس پر اعتبار نہیں- ترک صدر رجب طیب اردوان

بشکک (نوپ نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکا کی جانب سے لگائی جانے والی معاشی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ واشنگٹن کا رویہ جنگلی بھیڑیے جیسا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان امریکا پر برس پڑے۔ کرغزستان میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپس میں اپنی کرنسیوں میں تجارت کر کے امریکی ڈالر کی اجارہ داری کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی ضروت ہے۔ ترکی اور روس کے درمیان ڈالرز کے بغیر تجارت کی بات چیت چل رہی ہے۔ طیب اردوان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا رویہ جنگلی بھیڑیے جیسا ہے اس لیے اس پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔ ترکی اور روس دونوں ہی امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث معاشی بحران کا شکار ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے