Home / اہم خبریں / رواں ماہ پولیو مہم کے لئے فُول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ ڈی پی او ہری پور

رواں ماہ پولیو مہم کے لئے فُول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ ڈی پی او ہری پور

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ (پی ایس پی) کی زیر نگرانی ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور آصف گوہر خان، ایڈیشنل ایس پی ہری پور زوالفقار خان جدون، تمام سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور جملہ تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ڈی پی او ہری پور نے جملہ افسران پولیس کو پولیو مہم کے دوران اپنے اپنے تھانہ جات میں تمام پولیو ٹیموں کو فُول پروف سیکورٹی انتظامات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ 5 روزہ مہم کے دوران ضلع بھر کی تمام پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس نفری تعینات کی جائے گی۔ سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ضلع کو 4 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تمام سرکل ایس ڈی پی اوز پولیو ڈیوٹی کے سیکورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کریں گے. ڈی پی او ہری پور نے افسران پولیس کو مجرمان اشتہاریوں اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی احکامات بھی جاری کئے۔ دوران میٹنگ ضلع بھر سے بچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر اخلاقی جرائم کے خاتمے کے لئے آگاہی سیمینار کے انعقاد اور سوسائٹی کو ان کے ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات دی گئیں۔ ڈی پی او ہری پور نے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو ہوائی فائرنگ، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزیوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی سختی سے ہدایت کی۔ خانپور ثقافتی میلےکے موقع پر سیاحوں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور پارکنگ کے مناسب انتظامات کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی پی او ہری پور نے افسران پولیس کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں گشتوں کو مزید موئثر بنایا جائے تمام داخلی و خارجی مقامات پر گاڑیوں اور اشخاص کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کی جائے۔ سود خوروں، قبضہ مافیا اور عادی جرائم پیشہ افراد سے سختی سے نمٹا جائے۔ عوامی شکایات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور مظلوم افراد کی ہر ممکن دادرسی کی جائے۔ عوام کے نام جاری پیغام میں ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ ہری پور پولیس تمام جرائم کے خاتمے کے لئے محنت اور دستیاب وسائل میں کام کر رہی ہے۔ سوسائٹی اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور پولیس اقدامات کا بھرپور ساتھ دے تاکہ جرائم کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے