میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص گزشتہ دنوں سیٹلائٹ ٹاؤن، محمود آباد اور مہران تھانوں کی حدود میں رہزنی و سرقہ بالجبر کی متعدد واداتیں رونما ہوئیں، جس کا ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمات درج کرنے و ملزمان کی فوری گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے تھے۔ انچارج سی آئی اے غلام حسین سدھایو، ایس آئی پی عنایت علی زرداری، اے ایس آئی دانش احمد اور ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن انسپیکٹر عبدالستار گرگیج نے مرحبا لان اور نزد گاؤں دائم چوہان خفیہ اطلاع پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ و ملزمان اویس، عامر اور سعود کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے متعدد وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، مسروقہ موبائل فون و مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن، محمود آباد اور مہران کے سرقہ بالجبر کے مقدمات میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھے، بعد ازاں ملزمان کے خلاف مقدمہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا۔
![]()