تازہ ترین
Home / اہم خبریں / راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی، مورگاہ پولیس نے چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی، مورگاہ پولیس نے چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی، مورگاہ پولیس نے چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، پولیس ملزمان آئی ٹی کریمنلز ہیں اور موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں، ملزم حبیب گھروں سے قیمتی اشیاء، موبائل فون، نقدی وغیرہ چوری کرنے کے علاوہ سنیچنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، ملزم حبیب مسروقہ اور چھینے گئے موبائل اپنے ساتھی ناصر کو دیتا، جو موبائلز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کردیتا، ملزم حبیب کی نشاندہی پر جدید سائنٹیفک طریقہ سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم ناصر کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے گاڑی، موٹرسائیکل، ایل سی ڈیز، نقدی، پرنٹر، لیپ ٹاپ، متعدد موبائل فون، ڈیجیٹل ڈی وائسز، مختلف کمپنیوں کی متعدد سمیں، یو ایس بیز اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئیں، گرفتار ملزمان دیگر ملزمان سے مسروقہ موبائلز لے کر ان کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرتے جس سے وارداتوں کی ٹریسنگ میں مشکل پیش آتی، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا ملزمان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کر نے کا حکم دیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے