تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چار افراد نے مسجد پر قبضہ کرکے امام مسجد کو بے دخل کردیا

چار افراد نے مسجد پر قبضہ کرکے امام مسجد کو بے دخل کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقہ زبیر آباد کالونی میں مسجد کی اجارہ داری کا تنازع شدت اختیار کرلیا، چار افراد نے مسجد پر قبضہ کرکے امام مسجد کو بے دخل کرکے باہر نکال دیا، دیگر مقتدیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو کو گرفتارکرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود علاقہ زبیر آباد کالونی میں واقع مسجد امیر حمزہ میں پر تسلط اور اجارہ داری قائم کرنے کا تنازع شدت اختیار کرتے ہوئے ہاتھ پائی اور بے دخلی تک جاپہنچا ۔ چار افراد نے مسجد پر زبردستی اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے امام مسجد قاری محمد ادریس کو مسجد سے بے دخل کر کے مسجد سے باہر نکال دیا اور مسجد پر قابض ہوگئے جبکہ اہلیان علاقہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ کینٹ پولیس نے امام مسجد قاری محمد ادریس اور اہل محلہ کی رپورٹ پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے