ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تزئین و آرائش کا افتتاح کر دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ جسٹس سید محمد عتیق شاہ تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان کے علاوہ دیگر تمام معزز جج صاحبان، سابق جج پشاور ہائیکورٹ داؤد خان، پرنسپل لاء کالج گومل یونیورسٹی ڈاکٹرعائشہ رسول، صدر ڈیرہ بار اختر حسین قریشی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ڈیرہ بار اختر سعید مروت ایڈووکیٹ، معروف قانون دان غلام محمد سپل ایڈووکیٹ، سردار حشمت نواز خان سدوزئی ایڈووکیٹ، ملک طاہر وسیم ڈیال ایڈووکیٹ کے علاوہ وکلاء نے بھرپور شرکت کی۔ مہمان خصوصی پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے تزئین و آرائش کے کاموں کی نقاب کشائی کی اور ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقدہ تقریب میں وکلاء سے خطاب بھی کیا۔
![]()