جامشورو (رپوٹ: سبحان بلوچ) جامشورو پولیس کی سماج دشمن عناصر منشیات فروش افراد کے خلاف کارروائیاں جاری- 2 بوری بھنگ اور 10 بوتل شراب برآمد- ایس ایچ او سیہون ذولفقار علی اوڈھانو نے خفیہ اطلاع پہ بندر محلہ سیہون میں چھاپہ مار کر منشیات فروش محبوب عرف ادود ماچھی کے گھر سے 2 بوری بھنگ، 10 بوتلیں شراب اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ ملزم محبوب ماچھی اپنے گھر سے فرار ہونے میں کامیاب۔ مفرور ملزم کے خلاف سیہون پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 139/2018 منشیات ایکٹ کے تحت داخل کرلیا گیا ہے۔