ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ٹنڈو آدم گوٹھ خیر محمد مری گول چکرا پر ہونے والی ڈکیتی کے دو الگ الگ مقدمات ٹنڈو آدم سٹی تھانے پر درج کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام کو گوٹھ خیر محمد مری گول چکرا پر فرمان راجپوت کی دوکان میں گھس کر تین نامعلوم ڈاکووُں نے لوٹ مارکی تھی تو دوکاندار اور وہاں موجود مزدوروں نے سخت مزاحمت کی تو ڈاکووُں نے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی اور اپنے آپ کو چھڑانے کے لئے دوکاندار اور مزدوروں کو پسٹل کے بٹ مارے تھے جس کے نتیجے میں دوکاندار سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم دوکاندار اور مزدوروں نے ہمت کرکے دو ڈاکووُں کو پکڑ کر ٹنڈو آدم سٹی پولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد پولیس نے ملزمان سے پوچھ گچھ کی تو گرفتار ڈاکووُں نے اپنے نام فتح محمد کیریو اور علی حسن رند بتائے جس کے بعد پولیس نے ٹنڈو آدم سٹی تھانے پر دونوں گرفتار ڈاکووُں کےخلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر دیے پہلا ڈکیتی کا مقدمہ محمد یونس راجپوت کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ پولیس کی مدعیت 13 ڈی کے تحت دونوں ڈاکووُں کے خلاف درج کرلیا گیا پولیس کے مطابق دونوں ڈاکووُں سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
![]()