Home / اہم خبریں / پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹس کا بلترو گلیشئر پر ریسکیو آپریشن، 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔ آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹس کا بلترو گلیشئر پر ریسکیو آپریشن، 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج نے بلترو گلیشئر پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے دونوں غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا۔ روس کے کوہ پیما بلتستان میں تنہا براڈ پیک کی سرمائی مہم جوئی جاری رکھیں گے، کینیڈین کوہ پیما اور سابق مس فن لینڈ بیماری کے باعث گلیشیئر پر پھنس گئے تھے۔ پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹس نے گلیشئر میں پھنسے دو غیرملکی کوہ پیماؤں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے نکال لیا، امریکا اور فن لینڈ کے کوہ پیما بلترو گلیشئر میں پھنس گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو غیر ملکی کوہ پیما ایک مہم کے دوران بلترو گلیشئر کے قریب بیماری کا شکار ہو گئے تھے، پاک فوج کے پائلٹس نے جان جوکھم میں ڈال کر ریسکیو آپریشن کیا اور دونوں کوہ پیماوں کو بحفاظت بیس کیمپ پہنچا دیا۔ غیر ملکی کوہ پیماؤں میں امریکا کے ڈونلڈ ایلن اور فن لینڈ کی لوٹا ہنریکا شامل ہیں، اب براڈ پیک سرمائی مہم میں صرف روس کے کوہ پیما ڈینس ارووبکو ہی رہ گئے ہیں جو تنہا سفر جاری رکھیں گے، سرمائی مہم جوئی کے لئے ڈینس کے پاس 29 فروری تک کا وقت ہے، کوہ پیماؤں نے براڈ پیک کی سرمائی مہم جوئی کا آغاز دسمبر کے تیسرے ہفتے میں کیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے