تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صوبائی حکومت سندھ کے وزراء اور کرپٹ افسران عوام کو اپنا اے ٹی ایم سمجھتے ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

صوبائی حکومت سندھ کے وزراء اور کرپٹ افسران عوام کو اپنا اے ٹی ایم سمجھتے ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزراء تنقید کرنے میں ماہر ہیں کارکردگی درست کرنے میں نہیں وزیر صحت سندھ نے آنکھوں پر پٹی باندھ لی ہے سندھ کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے ایمبولینس کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جو سرکاری ایمولینس موجود ہیں ان کے کرائے نجی ایمبولینس سے بھی تین گناہ زیادہ ہیں اور بیشتر ایمبولینس ناکارہ اورخراب حالتوں میں کھڑی ہیں صوبے بھر میں موجود سرکاری ایمبولینسز میں سے بھی صرف کراچی اور حیدرآباد کی کچھ سرکاری ایمبولینسز مریضوں کے کام آتی ہیں جب کہ باقی دیگر اضلاع میں حالات اس کے برعکس ہیں، میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ دسمبر 2019 تک صوبے بھرمیں سرکاری ایمبولینسز کی تعداد 669 تھی جس میں سے 168 گاڑیاں خراب بتائی گئی تھیں، صوبائی حکومت کے وزراء اور کرپٹ افسران عوام کو اپنا اے ٹی ایم سمجھتے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات میسر کرنے کے بجائے لوٹ مار کا سلسلہ سرگرم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر صحت سندھ بتائیں کہ عوام سے کرائے کے نام پر گنجائش سے زیادہ رقم وصول کرنے کے بعد اس رقم کو کس خزانے میں جمع کروایا جاتا ہے غریب عوام سے من مانے پیسے وصول کرنا غریب سے دشمنی کرنے کے برابر ہے، پیپلز پارٹی کے نزدیک سندھ کے عوام کی زندگیوں کی کوئی قیمت نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ ہسپتالوں کا دورہ کریں اور وزراء کی کارکردگی کا خود جائزہ لیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے