Home / اہم خبریں / میرپورخاص پولیس کی اہم کاروائی، ٹاؤن تھانے کی حدود سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد، واردات میں ملوث بین الضلاعی گروہ کے کارندے گرفتار

میرپورخاص پولیس کی اہم کاروائی، ٹاؤن تھانے کی حدود سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد، واردات میں ملوث بین الضلاعی گروہ کے کارندے گرفتار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) مورخہ 4 فروری 2020 کی درمیانی شب ٹاؤن تھانے کی حدود گلبرک ٹاؤن سے مسمات ثروت نامی خاتون کی وٹز کار چوری ہونے کی اطلاع ملی تھی، ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے و ملزمان کی فوری گرفتاری اور کار کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے تھے، اس واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد نامعلوم گروہ کی گرفتاری سے متعلق تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی، جن میں انچارج سی آئی اے غلام حسین سدایو، ایس آئی پی عنایت علی زرداری، اے ایس آئی دانش احمد اور ایس ایچ او ٹاؤن غازی راجڑ نے ٹاؤن کی حدود ٹنڈو آدم روڈ نزد پی سی بی گراوؑنڈ خفیہ اطلاع پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد علی مہر اور محبوب علی شاہ کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے پستول بمع میگزین و گولیاں اور چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمات ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے