Home / اہم خبریں / یکجہتی کشمیر اور بھارتی حکومت کے 6 ماہ سے مسلسل مقبوضہ وادی کشمیر میں کرفیو کے خلاف دارراقم اسکولز تخت بھائی کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہوا

یکجہتی کشمیر اور بھارتی حکومت کے 6 ماہ سے مسلسل مقبوضہ وادی کشمیر میں کرفیو کے خلاف دارراقم اسکولز تخت بھائی کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہوا

مردان / تخت بھائی (رپورٹ: اصغر خان) یکجہتی کشمیر اور ہندوستانی حکومت کے 6 ماہ سے مسلسل مقبوضہ وادی کشمیر کرفیو کے خلاف دارراقم اسکولز تخت بھائی کے زیر اہتیمام سیمینار منعقد ہوا۔ جسکے مہمان خصوصی اسوہ اکیڈیمی کے چیف ایگزیکٹیو و جماعت اسلامی ضلع مردان کے نائب آمیر حاجی غلام رسول تھے۔ جنکی صدارت نافع تحصیل تخت بھائی کے ڈاریکٹر محمد جاوید علی نے کی۔ تقریب سے دارراقم تخت بھائی کے چیف ایگزیکٹیو حبیب رسول ایڈوکیٹ، عبداللہ مفتی محمد عالم اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں بچوں نے ملی قومی اور کشمیری نغمے پیش کئے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور کشمیری عوام کی آزادی اور مصیبت کے خاتمے کی خصوصی دعا کی، آخر میں ایک قرارداد کے زریعے حکومت پاکستان اور بین القوامی برادری سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ ہندوستان کو لگام دینے کی خاطر کشمیر پر بهی اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے، بعد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور ایک ریلی نکالی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے